اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

فیس میں اضافے کے خلاف طلبا کااحتجاج - احتجاج

ویشو بھارتی یونیورسٹی کے طلبا نے فیس میں 20 فیصد اضا فہ کے خلاف احتجاج کر تےہوئے ملازمین کو یرغمال بنالیا۔

فیس میں اضافے کے خلاف ویشوابھارتی یونیورسٹی میں احتجاج

By

Published : May 22, 2019, 1:24 PM IST

مغر بی بنگال کے بیربھوم ضلع میں واقع یشوابھارتی یونیورسٹی انتظامیہ کے فیس میں 20 فیصد اضافہ کرنے کے خلاف طلبا نے جم کر احتجاج کیا۔

فیس میں اضافے کے خلاف ویشوابھارتی یونیورسٹی میں احتجاج
اسٹوڈنٹس نے احتجاج کر تے ہوئے یونیورسٹی کے گیٹ میں تالا لگادیا جس سے تقریباًتمام تدریسی اور غیرتدریسی ملازمین قید ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی مگر طلبا کے احتجاج کے آ گے ان کی ایک نہ چلی۔طلبا کاکہناہے کہ یوینورسٹی انتظامیہ کی اچانک فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ انتظامیہ سے اس پر غور کرنے کی گزارش کی گئی تھی لیکن اس پرکوئی اثر نہیں پڑا۔

انہوں نے کہاکہ مجبوراًاحتجاج کرنے کا فیصلہ کیااورجب تک یونیورسٹی اپنافیصلہ واپس نہیں لیتی اس وقت تک احتجاج جا ری رہے گا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گورننگ باڈی کے فیصلے پر کسی کو اعتراض نہیں کرناچاہئے۔اگر کوئی مسئلہ ہے تواس پربات چیت کرنی چا ہئے نہ کہ احتجاج۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details