سڑک کے دونوں اطراف گوبر اور لکڑی، چلنا دشوار - شوپیاں اور مغل روڈ
یہ سڑک شوپیاں اور مغل روڈ کے ذریعے کشمیر کو جموں خطے سے ملاتی ہے اور روزانہ اس پر ہزاروں مسافر آتے جاتے ہیں۔
سڑک کے دونوں اطراف گوبر اور لکڑی،متعلقہ تصویر
سرینگر شوپیاں روڈ پر پلوامہ سے شوپیاں تک کی سڑک کے دونوں اطراف سے گوبر اور لکڑی سے بھری ہوئی ہے۔
اس کے سبب یہاں کے لوگوں کے لئے اس روڑ پر چلنا محال ہو جاتا ہے۔
سڑک کم چوڑی ہونے کے سبب اس پر مشکل سے دو گاڑیاں چل پاتی ہیں، لیکن اس کے دونوں اطراف خود غرض کےلوگوں نے گوبر کے بڑے امبار اور ٹیلے جمع کر رکھے ہیں۔