اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نائب صدر جمہوریہ کی ووٹرز سے اپیل - general election

ملک کے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نےملک کے نظام حکومت کے معیار کو بہتر بنانے، جمہوریت کو مستحکم کرنے، عوام اور ملک کے شاندار مستقبل بنانے کے لیے بھرپور طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

وینکیا نائیڈو، نائب صدر جمہوریہ

By

Published : Apr 10, 2019, 3:35 AM IST

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ووٹ دینا ایک اہم ذمہ داری ہے اور ہر ایک کو اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرنا چاہیے تاکہ نظام حکومت کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔

اور جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکے اور لوگوں کے علاوہ ملک کے شاندار مستقبل کی تعمیر کی جاسکے۔

اپنے ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ کسی کو بھی ووٹ ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ پہلے رکیں، سوچیں، غور کریں، جائزہ لیں اور پھر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details