کاربیٹ ٹائیگرریزرو اور الموڑاجنگلات میں سیر کو جانے والے سیاحوں کو ہاتھیوں کی ناراضگی کا سامنا کر نا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاح اپنی کاریں سڑک کنارے کھڑی کر کے جنگل میں منگل کر رہے ہیں اسی اثنا ہاتھیوں کے ایک جھنڈ نے سیاحوں کی کارپر حملہ کر دیا اور اس سے فٹبال کی طرح کھیلنے لگے۔
جب ہاتھیوں کے جھنڈ نے کارکو فٹبال بنا یا، سیاح حواس باختہ - سیاحوں
یہ منظر دیکھنے میں اتنا وحشت ناک ہے تو جن سیاحوں کے ساتھ یہ واقعہ ہوا ان کی کیا حالت ہو ئی ہوگی اس کا تصور کرنا محال ہے۔
ہاتھیوں نے کار کو بنایا فٹبال، متعلقہ تصویر
ہاتھی نے پہلے کالے رنگ کی کار پر حملہ کیا۔ اس کے کچھ دیر بعد تھوڑی ہی دور پر کھڑی سفید رنگ کی کار کو اپنی زد میں لے لیا اور کار کو دھکا دے کر نیچے ڈھکیل دیا۔یہ منظر دیکھنے میں اتنا وحشت ناک ہے تو جن سیاحوں کے ساتھ یہ واقعہ ہوا ان کی کیا حالت ہو ئی ہوگی اس کا صرف تصور کیا جا سکتا ہے۔
ہاتھیوں کے اس حملے میں کار میں کئی لوگ سوار تھے، غنیمت رہی کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔