اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کمہار کے چاک میں پہلی سی گردش نہیں رہی - روزگار

مشینی دور نے ہنرمندوں کی روزی روٹی پر سخت ضرب لگائی ہے، کچھ ایسے ہنر جو روزگار کی ضمانت دیا کرتے تھے، اب خاتمے کے دہانے پر ہیں۔ ایسا ہی ایک ہنرمٹی کے برتن بنانے کا، جو کافی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

کمہار طبقہ بدحالی کے شکار، متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 17, 2019, 11:37 AM IST

زیادہ وقت نہیں گزرا جب مٹی کے برتن عام طورپر استعمال کیے جاتے تھے۔ شادی ہو یا کوئی تہوار کا موقع مٹی کے برتن اوسط درجہ کے ہر گھر کی ضرورت تھے۔ لیکن اب پلاسٹک و تھرماکول کے برتن نے مٹی کے برتنوں کی جگہ لے لی ہے۔

کمہار طبقہ بدحالی کے شکار، متعلقہ ویڈیو

متبادل حالات میں مٹی کے برتن بنانے والے کمہار کی معاشی حالت کمزور ہو چکی ہے۔

کمہارو کے سامنے برتن بنانے میں استعمال ہونے والی مٹی کی دستیابی بھی ایک مسئلہ ہے۔ کمہاروں کو مٹی حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details