اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لکھنؤ میں تاجر کا گولی مار کر قتل

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں بدمعاشوں نے اسکوٹی سوار تاجر منوج بھٹاچاریہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور اس کے دوست کو زخمی کرکے سوٹ کیس اور بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

By

Published : Jul 1, 2019, 1:23 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:07 PM IST

علامتی تصویر

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کلاندھی نیتھانی نے پیر کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی رات تقریباً دس بجے ناکہ علاقے کے دروجے گنج کے 45 سالہ تاجر منوج بھٹاچاریہ اپنی دکان بند کرنے کے بعد دہلی سے آنے والے اپنے دوست کاروباری آشوتوش بجاج کو اپنی اسکوٹی پر بٹھاکر لکھنؤ میل میں سوار کرانے کے لئے لے جا رہے تھے۔

علامتی تصویر
انہوں نے بتایا کہ درگاپوری میٹرو اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں نے ان کی اسکوٹی کو اوورٹیک کرکے رکوا یا۔ ایک بدمعاش نے آشوتوش کا سوٹ کیس اور بھٹاچاريہ سے بیگ چھیننے کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر انہوں نے آشوتوش کے سر پر تمنچےکے بٹ سے حملہ کر دیا اور منوج کو گولی مار دی اور بیگ اورسوٹ کیس لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بیگ اورسوٹ کیس میں قریب دو لاکھ روپے اور دیگر سامان تھا۔نیتھانی نے بتایا کہ پولیس اطلاع پر وہاں پہنچی اور بھٹاچاریہ کو ٹراما سینٹر پہنچایا اور منوج کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں نے بھٹاچاریہ کو مردہ قرار دے دیا۔ابتدائی تحقیقات میں بدمعاشوں کی تعداد چار بتائی گئی ہے۔ دو بدمعاشوں نے تاجروں پر حملہ کیا، جبکہ ان کے دو ساتھی کچھ فاصلے پر موٹرسائیکل پر وہاں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہے تھے۔ بھٹاچاریہ گھڑی کے علاوہ پان مسالہ وغیرہ کا کاروبار کرتے تھے۔ آشوتوش قرض کی وصولی کے لئے لکھنؤ آئے تھے۔
Last Updated : Jul 1, 2019, 11:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details