اس حملے میں ایک کسان کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک کسان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
جنگلی ہاتھیوں نے کسانوں کو کچلا، ایک کی موت
ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے ایک گاؤں میں دھان کی کھیت میں کام کر رہے کسانوں پر ہاتھیوں نے حملہ کر دیا۔
مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع بہیری تھانہ کی پولیس کو دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس کی ٹیم نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیاہے۔
اس سلسلے میں ایس پی دیہات سنسار سنگھ نے بتایا ،'لاکھن سنگھ اپنی دھان کی کھیت میں کام کر رہے تھے۔ اسی دوران جنگل سے نکلے ہاتھیوں نے انہیں کچل ڈالا۔ مقامی لوگوں نے اسے مردہ حالت میں دیکھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے لاش کو لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بریلی بھیج دیاہے۔'
بریلی کی سرحد سے پیلی بھیت ضلع ہے، یہاں بڑے علاقے میں جنگل پھہلا ہوا ہے پڑوس میں نیپال بھی ہے۔ اس سے ان جنگلوں مین نیپال سے جنگلی ہاتھی اکثر آتے رہتے ہیں۔
کچھ جنگلی ہاتھی بریلی سرحد کے قریب گوٹیا گاؤں میں آگئے اور کھیت کے اندر دھان کی فصل کو برباد کرنے لگے۔
کھیت میں کام کر رہے کسانوں نے جب انہیں وہاں سے بھگانا چاہا تو جنگلی ہاتھیوں نے کسانوں پر حملہ کر دیا۔
حملے میں لکھن سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب ایک کسان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اس دلخراش واقعہ کے بعد گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کی ٹیم کی اطلاع دی۔ محکمئہ جنگلات کی ٹیم نے ہاتھیوں کو وہاں سے بھگایا۔
محکمئہ جنگلات کی ٹیم نے کسانوں کو ہدایت دی کہ ہاتھیوں سے کیسے بچا جائے۔