اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آبی سطح نیچے جانے سے بارہ بنکی کے کسان پریشان

شہری علاقوں کے بعد اب دیہی علاقوں میں بھی آبی سطح تیزی سے نیچے جا رہا ہے۔ آبی سطح کے نیچے جانے سے دیہی علاقوں میں زراعت پیشہ متاثر ہو رہا ہے۔

By

Published : Jun 17, 2019, 3:18 PM IST

آبی سطح نیچے جانے سے بارہ بنکی کے کسان پریشان، متعلقہ تصویر

اس کی وجہ سے کسانوں کی فصل پر لاگت تو بڑھ ہی رہی ہے، ساتھ ہی کسانوں کے لئے خطرے بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں کسانوں کی آمدنی کیسے دو گنی ہو گی، بڑا سوال ہے۔

آبی سطح نیچے جانے سے بارہ بنکی کے کسان پریشان، متعلقہ ویڈیو

بارہ بنکی سے تقریباً 20 کلو میٹر دور یہ بانسا گاؤں ہے۔ یہاں آبی سطح اتنا نیچے جا چکا ہے کہ ٹیوب ویل سے پانی نہیں نکل رہا ہے۔
کسانوں نے آبی سطح نیچے جانے کے باوجود پانی کھینچنے کی ترکیب تو ڈھونڈھ لی ہے لیکن اس کام میں بہت خطرےہیں۔

حکومت کی منشا ہے کہ کسان آسانی سے کاشت کر اپنی آمدنی میں اضافہ کریں، لیکن قدرتی وسائل میں کمی کی وجہ سے کسانوں کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گڑ ھا کھود کر پانی نکالے جانے سے کسانوں کی لاگت تقریباً دو گنی ہو گئی ہے۔

کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے سرکاری پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔ 14 جون کو خود محکمہ زراعت کے وزیر سوریہ پرتاپ شاہی بارہ بنکی آ کر کسانوں کو اعلی سطحی زراعت کے ٹپس د یے تھے۔ لیکن جب اس مسئلہ پرسوال کیا گیا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details