واقعہ یہ ہے کہ بارہ بنکی میں اس دفعہ حکومتی گیہوں خرید بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ گیہوں خرید میں اب محض دو ہفتوں کا وقت باقی ہے۔ لیکن اب تک طئے ٹارگیٹ کے مطابق صرف 40 فیصد ہی گیہوں خریدا جا سکا ہے۔ حکومتی گیہوں خرید مراکز تک کسانوں کو متوجہ کرنے اور ٹارگیٹ کو پورا کرنے میں انتظامیہ ان دنوں مزید محنت کر رہی ہے۔
تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل شروع ہوئی گیہوں خرید اپنے طئے ٹارگیٹ سے کافی دور ہے۔ بارہ بنکی ضلع میں اس بار گیہوں خرید کے لئے ایک لاکھ ایک ہزار 500 میٹرک ٹن کا ٹارگیٹ طئے کیا گیا ہے۔ لیکن اب جب دو ہفتے ہی بچے ہیں صرف 40 فیصد گیہوں ہی خریدا جا سکا ہے۔ انتظامیہ کا پورا عملہ ان دنوں گیہوں خرید کا ٹارگیٹ پورا کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہا ہے۔ انتظامیہ گیہوں خرید میں گراوٹ کی اہم وجہ رقبے کی کمی کو مان رہی ہے اور کسانوں کو گیہوں خرید مرکز تک لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔