اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بارہ بنکی ضلع ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے شروع

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کے ضلع ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین سے مریضوں کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

بارہ بنکی ضلع ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے شروع، متعلقہ تصویر

By

Published : May 26, 2019, 3:23 PM IST

اس مشین کے آنے سے علاج ومعاملہ میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔ ساتھ ہی زیادہ مریضوں کے ایکسرے بھی کئے جا سکیں گے۔

بارہ بنکی ضلع ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے شروع، متعلقہ ویڈیو

بارہ بنکی کے رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال میں طویل انتظار اور تمام تر جدوجہد کے بعد ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈیجیٹل ایکسرے مشین سے ہسپتال کے مریضوں کو کئی طرح سے فائدہ ہوگا۔

ڈیجیٹل ایکسرے مشین سے جسم کے اندر کی بیماریوں کو پرانی مشین کے مقابلہ کئی گنا بہتر ڈھنگ سے دیکھا اور سمجھا جا سکے گا۔ جس سے ضلع کے عوام خاص کر غریبوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

بارہ بنکی ضلع ہسپتال کی ڈیجیٹل ایکسرے مشین اب تک کی سب سے جدید ٹیکنالوجی والی مشین ہے۔ شہر کے پرائیویٹ کسی بھی پیتھولوجسٹ کے پاس ایسی مشین نہیں ہے۔ اس مشین کے لگنے سے ہسپتال میں زیادہ ایکسرے کئے جا سکیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ عوام کے لئے بالکل مفت ہے۔

اتنی خاصیت اور اتنے دعووں کے باوجود ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی کامیابی ہسپتال ملازمیں کے کام کرنے کے طریقے پر منحصر ہے۔ لوگوں کو خدشہ ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا بھی وہی حال ہوگا، جو ہسپتال کی دیگر سہولیات کا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details