دارالحکومت دہلی میں اردو کو دوسری سرکاری زبان ہونے کا شرف حاصل ہے اس کے باوجود اردو کے ساتھ سوتیلا برتاؤ مسلسل دیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔
اردو میڈیم اسکول انگریزی میڈیم میں تبدیل
دارالحکومت دہلی کے شری رام کالونی میں واقع ایم سی ڈی اردو میڈیم اسکول کو انگریزی میڈیم اسکول کر دیا گیا ہے۔
اردو میڈیم اسکول انگریزی میڈیم میں تبدیل
تازہ معاملہ کھجوری کے شری رام کالونی کا ہے جہاں 90 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے اور وہاں کی عوام اردو میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن سماج دشمن عناصر اور اردو دشمنی کا کھلا ثبوت پیش کرنے والی ایم سی ڈی اس ایک لوتی اردو میڈیم اسکول کو انگلش میڈیم میں تبدیل کرنے پر بضد ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس اسکول کو اردو میڈیم اسکول میں تبدیل نہیں کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔