اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اترپردیش: بدمعاشوں کا قہر جاری - اترپردیش

بدمعاش اب رات ہی میں نہیں بلکہ دن کے اجالے میں لوٹ کی وارداتوں کو انجام دے کر فرار ہوجاتے ہیں۔

بدمعاشوں کا قہر جاری

By

Published : Mar 6, 2019, 1:34 AM IST

ریاست اترپردیش کے مغربی شہر ضلع سہارنپور کے علاقوں میں بدمعاشوں کا قہر روز بروز بڑھتا جارہا ہے، بدمعاشوں کے اندر سے پولیس کا خوف پوری طرح سے ختم ہو چکا ہے، بدمعاش اب رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ دن کے اجالے میں لوٹ کی وارداتوں کو انجام دے کر فرار ہو جاتے ہیں، اور پولیس خواب غفلت میں پڑی ہوئی ہے۔

بدمعاشوں کا قہر جاری

گزشتہ ایک مہینے کے دوران دیوبند کے علاقہ میں لوٹ کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس نے ابھی تک ایک بھی واردات کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

آج ایک مرتبہ پھر پولیس کو ناکارہ ثابت کرتے ہوئے موٹر سائیکل میں تیل ڈلوانے کا بہانہ کرکے پیٹرول پمپ پر پہنچے مسلح بدمعاشوں نے سلیزمین کو گن پوائنٹ پر لیتے ہوئے ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

لوٹ کی یہ واردات پٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی، دن دہاڑے ہوئی لوٹ کی واردات سے پولیس انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی، آناً فاناً میں موقع پر پہنچے ایس پی دیہات نے اس واردات کی تفصیلی معلومات حاصل کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج اسٹیٹ ہائی وے 59 پر واقع نئی منڈی کے سامنے پٹرول پمپ پر تین مسلح بدمعاش سلور کلر کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پہنچے اور وہاں پر موجود سیلز مین سے موٹر سائیکل کی ٹنکی فل کرنے کو کہا، پٹرول پمپ کے ملازم امت نے جیسے ہی پٹرول ڈالنے کے بعد پیسوں کا مطالبہ کیا تو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اسلحہ لہرانے شروع کر دیے۔

پٹرول پمپ پر موجود سیلزم مین امت آپریٹر کلدیپ سمیت دیگر دو ملازمین کو گن پوائنٹ پر لے لیا اور لوٹ پاٹ شروع کردی جس کے بعد بدمعاش فلمی انداز میں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے مظفرنگر کی طرف فرار ہوگئے۔

سیلزمین کے مطابق بدمعاش دن بھر پٹرول کی فروختگی کی رقم تقریباً 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دن دہاڑے ہوئی لوٹ کی واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی، اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج کلدیپ سنگھ پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور واردات کے سلسلہ میں تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے پیٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی جس میں لوٹ کی واردات قید ہے۔

وہیں دیوبند میں پٹرول پمپ پر ہوئی لوٹ کی اطلاع کے بعد ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر بھی موقعِ واردات پر پہنچے اور پٹرول پمپ پر موجود سیلزمین اور آپریٹر سے جانکاری حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details