اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

انگریزی شراب کے دو اسمگلرز گرفتار - اسمگلرس

اترپردیش پولیس نے بسولی گاوں کے مکان پر چھاپہ مارا اور اسمگلنگ کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کو ضبط کرلیا۔

By

Published : Jun 9, 2019, 4:40 PM IST

ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ پٹی کوتوالی پولیس نے گزشتہ شب ایک مکان پر چھاپہ مار کر غیرملکی شراب کو برآمد کرلیا اور دو اسمگلرس کو گرفتار کرلیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس آنند نے بتایا کہ ایس ایچ او اکھلیش پرتاپ سنگھ نے مخبر سے ملی اطلاع کے بعد فورس کے ساتھ بسولی گاوں میں ایس کرن ورما کے مکان پر چھاپہ مارا اور تین سو پچاس پیٹی انگریزی شراب برآمد کر کے رام جس ورما اور رام ملن ورما کو گرفتار کیا گیا۔
کاروائی کے بعد ڈرائیور کے علاوہ دیگر اسمگلرس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
برآمد شراب کی قیمت تقریبا بیس لاکھ روپیہ بتائی گئی۔
اس سلسلہ میں پولیس نے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے شراب اور ٹرک کو ضبط کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details