بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ کی جیت کے بعد اب تک شمالی24 پرگنہ میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز بیج پور اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے شبھرانسو رائے اور 50 کونسلرز کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سے اب تک بیرکپور پارلیمانی حلقے میں دل بدل کاسلسلہ جاری ہے۔
نئی ہٹی میونسپلٹی میں شرپسندوں کا گروہ جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے نئی ہٹی میونسپلٹی میں داخل ہوکر زبردست توڑ پھوڑ کی۔چئیر مین کے کمرے میں تالہ لگادیا۔
ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کر تے ہوئے کہاکہ بی جے پی کےحامیوں نے میونسپلٹی میں توڑ پھوڑ کی۔ترنمول کانگریس حمایتی بورڈ والے میونسپلٹی میں توڑ پھوڑ کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے میونسپلٹی کے سامنے دھرنے پر بھٹینے کا اعلان کیا ہے۔