اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دبئی میں برف باری، سنومین کا ویڈیو وائرل - متحدہ عرب امارات

سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہورہی ہے جس برف سے ایک انسان کی تصویر بنائی گئی ہے۔

دبئی میں برف باری، نوجوان نے 'سنومین' بنایا

By

Published : Mar 26, 2019, 8:24 AM IST

متحدہ عرب امارات میں برف باری سے لطف اندوزی کے بعد ایک نوجوان نے برف سے ہی 'سنو مین' یعنی (برف کا آدمی) بنایا، جس کی تصاویرسماجی رابطہ کی سائٹز پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

اطلاع کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں برف باری ہوئی، جس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ام القوین نام کے رہائشی نوجوان نے سنو مین کی تصویر بنائی ہے۔

ام القوین کے باشندےنے سنومین بنایا، جس کے سر پر ایک اسکارف اور چہرے پر چشمہ بھی لگا ہے۔

برف باری سے متحدہ عرب امارات کی شاہراہیں خوبصورت منظر پیش کررہی ہیں، جبکہ سڑک پر گاڑیاں بھی محتاط انداز میں اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ریاستوں فجیرا التیوان اور دیبا میں بھی موسلادھار بارش درج کی گئی۔

واضح رہے کہ امارات کی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو برف باری کے موقع پر احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ پھسلن والی سڑکوں پر گاڑیوں کی سپیڈ کم رکھیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بارش اور برف باری ملک کی مختلف ریاستوں میں ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں ریت کا طوفان بھی آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details