ستویندر کمار ہوشیار پور اور لدھیانا باشندہ ہرجیت سنگھ کا 28 فروری کو سر قلم کر دیا گیا تھا جس پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے بھارتی وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کرنے کی اپیل کی تھی۔
سعودی عرب میں دو پنجابیوں کا سر قلم - پنجاب
سعودی عرب میں دو پنجابی باشندے کے سر قلم کیے جانے پرپنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
فائل فوٹو
انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مہذب ملک میں قتل جیساواقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان سے ایک ملاقات کے دوران سعودی عرب میں قید 850 بھارتیوں کو رہا کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے قیدیوں کو آزاد کرنے کا حکم دیا تھا۔