ابتدائی معلومات کے مطابق ان میں سے ایک نوجوان ملک ناگ اننت ناگ کا رہنے والا ساحل شفیع صوفی عرف (بونی) ہے جبکہ دوسرے جوان کی شناخت کشتواڑ کے رہنے والے بپن کے طور پر ہوئی ہے۔
اننت ناگ میں دو لاشیں برآمد - کشمیر
ریاست جموں کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے شیر باغ، ملک ناگ علاقے میں پُر اسرار طور پر قبرستان سے دو نوجوانوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔
اننت ناگ میں دو لاشیں برآمد
پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی لوازمات کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال منتقل کیا۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوانوں کی موت منشیات کے اُوو ڈوز سے ہوئی ہے۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی ابھی تصدیق ہونی باقی ہے۔