اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ٹرمپ، چینی اور روسی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے - چینی اور روسی ہم منصب سے ملاقاتیں

رواں ہفتے جاپان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں امریکی صدر چینی اور روسی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 26, 2019, 6:56 AM IST

جی 20 اجلاس جاپان کے شہر اوساکا میں رواں ہفتے ہوگی، جس میں 20 ممالک کا یہ دو روزہ اجلاس جمعے کو شروع ہو کر ہفتے کو ختم ہوجائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جرمن چانسلر میرکل، ترک صدر اردوگان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

اطلاع کے مطابق عالمی رہنماؤں نے اس اجلاس کو بین الاقوامی تعلقات کے لیے اہم قرار دیا ہے، جبکہ ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ اور روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ملاقات کو بھی اہم تصور کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر ایران سے جاری حالیہ کشیدگی پر بات چیت کریں گے، جبکہ شمالی کوریا کا جوہری معاہدہ بھی موضوع بن سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پہلے ہی کئی ممالک کا دورہ کررہے ہیں جس میں ایرانی دھمکی اور ممکنہ جارحیت پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت مائیک پومپیو بھارت کے تین روزی دورے پر ہیں۔

حال ہی میں پومپیو نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا جس میں عمان میں آئل ٹینکر پر حملے اور دھمکی آمیز بیانات سے متعلق حکام سے گفتگو کی تھی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی عالمی سلامتی کونسل نے مئی میں امارات کے ساحل کے مقابل چار بحری جہازوں اور رواں ماہ سلطنت عمان کے ساحل کے مقابل دو بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details