مسٹر ٹرمپ نے اتوار کو شمالی کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا"میری خواہش ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف عائد کی گئی پابندیاں ہٹا لی جائیں لیکن یہ ابھی ہٹائی نہیں جائیں گی''۔
شمالی کوریا پر پابندی جاری رہے گی:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا پر پہلے سے عائد کی گئی پابندیاں جاری رہیں گی۔
شمالی کوریا پر پابندی جاری رہے گی:ٹرمپ
انھوں نے صحافیوں سے کہا''پابندیاں جاری ہیں اور میں انھیں ہٹائے جانے کے تئیں پرجوش ہوں اور میں اس ملک پر پابندی کو پسندنہیں کرتا لیکن فی الحال یہ جاری رہیں گی''۔
ٹرمپ نے کہاکہ آنے والے دنوں میں امریکہ اور شمالی کوریا کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہوگی اور اس وقت پابندیوں کا معاملہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
بات چیت کے دوران کچھ بھی ہوسکتاہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم پابندیوں کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔
Last Updated : Jun 30, 2019, 11:47 PM IST