اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج بھیجنے کی منظوری

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کےن پیش نظر مشرق وسطیٰ میں مزید 1500 فوجیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں مزید 1500 امریکی فوجی بھیجنے کا فیصلہ

By

Published : May 25, 2019, 8:04 AM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جاپان کے دورے سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں فی الحال 600 امریکی فوجی تعینات ہے اور بہت جلد 1500 فوجیوں کا اضافہ ہوجائے گا۔

امریکی فوجی ایئرکرافٹ، جنگی طیارے، انجینئرز اور پیٹریاٹ مزائل ڈیفنس بٹالین کی توسیع کا حصہ ہوں گے۔

کارگذار وزیردفاع پیٹک شاناہن نے کہا کہ ایران سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد امریکی فوجیوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ خطہ میں پیش آنے والے واقعات کے ردعمل کے طور پر 1500 مزید فوجیوں وک مشرق وسطیٰ بھیجا جائے گا۔

پنٹاگون کا اشارہ بغداد کے گرین زون پر راکٹ حملہ، فجیرہ میں دھماکہ خیز مواد سے چار ٹینکرز کا متاثر ہونا اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی آئل تنصیبات پر ڈرون حملہ کی جانب تھا۔

دوسری جانب پنٹاگون کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے امکانات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details