وائٹ ہاؤس کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج مندرجہ ذیل افراد کو اپنے انتظامیہ میں اہم عہدوں پر نامزد کرنے کا اعلان کیا
جس میں مارک اسپر کو وزیر دفاع بنائے جانے کا فیصلہ شامل ہے۔ واضح رہے کہ اسپر، پیٹرک شاھانان کے وزارت دفاع کے سربراہ کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اس مہینہ کے میں ایسپر کارگذار سربراہ بنے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع کے لیے سابق فوجی افسر مارک اسپر کو نامزد کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر دفاع مارک یسپر مستقل وزیر دفاع ہوں گے۔ اور وہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے ہم جماعت بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع میں مستقل طور پر کسی کو بھی وزیر دفاع مقرر نہیں کیا گیا تھا کیونکہ گزشتہ برس دسمبر میں مسقتل امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے استعفی دے دیا تھا، اس کی وجہ ٹرمپ کے ساتھ ان کا اختلاف ہونا بتایا جارہا تھا۔
ان کے بعد عارضی وزیر دفاع شاھانان نے بھی گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔