اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکہ - میکسیکو کے درمیان معاہدہ - مصنوعات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، اس کے تحت امریکہ میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیکس نہیں لگائے گا اور میکسیکو سرحد پر دراندازی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرے گا۔

امریکہ - میکسیکو کے درمیان معاہدہ

By

Published : Jun 8, 2019, 9:39 AM IST


ٹرمپ نے جمعہ کودیر رات ٹوئٹ کیا ''مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بیحد خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ اور میکسیکو کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے۔ میکسیکو کے خلاف پیر کو امریکہ کی طرف سے لاگو کئے جانے والے ٹیکس کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے عوض میں میکسیکو نے ہماری جنوبی سرحد پر بڑے پیمانے پر ہونے والی دراندازی پر سخت قدم اٹھانے پر اتفاق کیا ہے''۔

ٹرمپ نے کہا ''یہ میکسیکو اور امریکہ میں ہونے والی مداخلت کو کم کرنے یا ختم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات جلد ہی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کی جائے گی''۔

ادھر، ٹرمپ کے بیان کے بعد میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ میکسیکو پر غیر قانونی نقل مکانی کے مسئلہ پر تجارتی ٹیکس نہیں لگائے گا۔

ایبرارڈنے جمعہ کی دیر شام ٹویٹ کیا '' امریکہ پیر سے ٹیکس نہیں لگائے گا۔ ہر کسی کو شکریہ جس نے ہمیں حمایت دی ہے، جس کا مطلب ہے میکسیکو کی عظمت''۔

گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ 10 جون سے میکسیکو سے درآمد تمام مصنوعات پر پانچ فیصد ٹیکس لگائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جنوبی پڑوسی ملک غیر قانونی نقل مکانی کے مسئلے کو دور کرے ورنہ اکتوبر تک ٹیکس کی شرح بڑھ کر 25 فیصد ہو جائے گی، جس کے بعد میکسیکو نے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بات چیت شروع کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details