اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ٹرمپ۔کم جونگ ملاقات سے جنوبی کوریا مایوس کیوں؟

امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کی ملاقات سے متعلق جنوبی کوریا نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ۔کم جونگ ملاقات

By

Published : Mar 1, 2019, 8:38 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون کی آٹھ مہینے بعد ملاقات ہوئی اور دونوں ممالک کے سربراہان کے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے۔

شمالی کوریا اور امریکہ کے سربراہان کے درمیان بغیر کسی معاہدے کے مذاکرات ختم ہوجانے پر جنوبی کوریا نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں کم جونگ اون سے ملاقات کے بعد واشنگٹن روانہ ہوگئے۔

جنوبی کوریائی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی کے رہنما کِم جونگ اون کے درمیان ملاقات کسی مکمل معاہدے تک نہیں پہنچی۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ جوہری پروگرام کے خاتمے کے معاملے پر جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے، معاہدے میں سرعت دکھانے کی بجائے زیادہ ضروری یہ ہے کہ معاہدہ صحیح سمت میں کیا جائے۔

اس موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر جوہری ہتھیاروں میں تخفیف نہ کرنی ہوتی تو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں کرتا۔

آٹھ مہینے پہلے ٹرمپ اور کم جونگ اون کی سنگاپور میں ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے پر اتفاق ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تحفظات دیکھے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details