اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سڑک حادثے میں ڈرائیورہلاک - ڈرائیور

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں منگل کی صبح پیش آئے حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔

jammu kashmir

By

Published : Jul 2, 2019, 2:21 PM IST

رامبن کے قومی شاہرہ پر ایک مال بردار ٹرک ،کیلا موڑ، کے مقام پر خراب ہوگیا، جس کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹرک ڈرائیور نیچے اترا ،اس دوران ٹرک اچانک چل پڑا اور ڈرائیور سامنے ٹھہری گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

jammu kashmir
یہ ٹرک جموں سے سری نگر کی طرف جارہا تھا۔ہلاک ہونے والے کی شناخت نصیر احمد عمر 21 برس ساکنہ ضلع اننت ناگ ویری ناگ کے طور پر ہو ئی ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےضلع اسپتال رامبن داخل کیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کردیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details