اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ایک ساتھ تین طلاق دینے والا شخص گرفتار - شوہر گرفتار

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی میں تین طلاق کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھیونڈی پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

طلاق دینے والا شخص گرفتار

By

Published : Jun 22, 2019, 3:37 AM IST

Updated : Jun 24, 2019, 9:45 PM IST

بھیونڈی شہر واقع بھوئیواڑہ پولیس تھانہ حدود میں امین مختار احمد مومن کا نکاح چند برس قبل ممبرا شہر کی رہنے والی سکینہ نامی لڑکی سے ہوا تھا۔

دونوں کو ایک بیٹا بھی تھا لیکن دونوں کے درمیان مسلسل نوک جھونک اور تکرار کی وجہ سے بالاآخر 28اپریل کو شوہر آمین نے سکینہ کو طلاق دے دیا۔

متعلقہ ویڈیو

جس کے بعد سکینہ اپنے میکے ممبرا چلی گئی لیکن بیٹا اور جہیز یہیں چھوڑ گئی ساتھ ہی امین نے چشمہ کی دوکان کے لیے بیوی سے میکے سے 3 لاکھ روپیہ بھی منگوایا تھا اس طرح جہیز کا سامان، تین لاکھ روپیے اور شادی میں ملے زیورات کو بھی امین نے اپنے پاس ہی رکھے اور دینے سے انکار کردیا۔

جس پر سکینہ نے بھیونڈی کے بھیوئیواڑہ پولیس اسٹیشن میں اس پر شوہر اور اسکے اہل خانہ پر ذہنی وجسمانی اذیت پہنچانے اور شوہر پر تین طلاق دینے کی شکایت درج کرائی پولیس نے سکینہ کی شکایت پر شوہر آمین مختارمومن، علیم النساء(ساس)،اونیجا زبیر احمد(نند)اور زبیر احمد(نندوئی) پر مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا اور انہیں عدالت نے جیل بھیج دیا۔

Last Updated : Jun 24, 2019, 9:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details