اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چھٹویں بیوی کو تین طلاق - ajmer triple talaq news

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں درگاہ کے خادم کے خلاف ایک خاتون کی شکایت پر طلاق ثلاثہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

چھٹویں بیوی کو تین طلاق

By

Published : Aug 8, 2019, 11:53 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں درگاہ کے ایک خادم سلیم الدین چشتی کے خلاف اس کی بیوی نے الزام لگایا کہ تین طلاق دے کر گھر سے بے دخل کر دیا اور ساتھ ہی یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے پھنسا کر شادی کی اور یہ بات چھپائے رکھی کہ اس کی پہلے سے پانچ بیویاں ہیں۔

متأثرہ نے بتایا کہ شادی کے بعد سے شوہر نے ذہنی طور پریشان کرنا شروع کر دیا تھا، اکثر مار پیٹ کرتا۔ جبکہ اس سے قبل یہ وعدہ کیا تھا کہ شادی کے بعد الگ سے ذاتی مکان میں رکھے گا اور درگاہ کا خادم اسے بھی بنوائیگا، لیکن کرائے کے مکان میں اسے رکھا۔

چھٹویں بیوی کو تین طلاق

ان ساری اذیتوں سے تنگ آکر آج اس نے درگاہ پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔ اور شوہر کے خلاف ایک رپورٹ درج کروائی ہے جس میں خاتون نے بتایا ہے کہ اس کے شوہر نے اسکے ساتھ مارپیٹ کی اور طلاق کہتے ہوئے اسے گھر سے باہر کردیا, درگاہ پولیس اسٹیشن نے مرکزی حکومت کے طلاق کے نئے قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متأثرہ نے مزید بتایا کہ اس کا شوہر اس سے قبل بھی فون پر کئی مرتبہ طلاق دے چکا ہے۔ ساتھ ہی پولیس اہلکار پر بھی الزام لگایا کہ پولیس والے خادم سے رشوت لے کر اس کی رپورٹ درج نہیں کر رہے تھے، لیکن اس بار اعلیٰ افسر سے میں نے درخواست کی ہے، مجھے یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details