کیلاش وجے ورگیہ نےمغر بی بنگال پر دیش بی جے پی کے دفتر میں پر یس کا نفرنس کو خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ ریاست میں حکمراں جماعت غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنر جی کی وجہ سے ان کے اپنے ہی لوگ ناراض ہیں اور لوک سبھا انتخابات کے بعد کئی بڑے رہنما ترنمول کا نگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو ں گے۔حکمراں جماعت کےلیے یہ سب سے بڑا جھٹکا لگے۔
کیاترنمول کے بڑے رہنما بی جے پی میں شامل ہوں گے؟
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کاکہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کئی بڑے رہنما بی جے پی میں شامل ہو ں گے۔
پر یس کانفرنس کے دوران کیلاش وجے ورگیہ نے مزید کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مر حلے کی پولنگ کے دوران کوچ بہار اور علی پور دوار حلقے میں جوکچھ ہوا اس کے مدنظر دوسرے مرحلے کے انتخابات کے دوران پولنگ بوتھوں پر مرکزی فورسز کی تعداد میں اضافہ اور سی سی ٹی نصب کرنے کا مطا لبہ کیا۔
اسپیشل پولیس وبزروویوک دوبے اس سلسلے میں بات چیت ہو ئی ہے اوران سے پولنگ بوتھوں پر سی سی ٹی وی نصب کرنے اور مرکزی فورسز کی تعداد میں اضا فہ کرنے کا مطا لبہ کیا گیا ہے۔اسپیشل پولیس وبزروویوک نے مرکزی فورسز کی تعداد میں اضا فہ کرنے کی یقین دہا نی کرائی ہے۔