اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تشدد کے لیے ترنمول کانگریس ذمہ دار: امت شاہ

بی جے پی کے صدر امت شاہ نے مغربی بنگال میں گزشتہ روزمنگل کو روڈ شو کے دوران تشدد کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

تشدد کے لئے ترنمول قصوروار :امت شاہ

By

Published : May 15, 2019, 3:32 PM IST

Updated : May 15, 2019, 3:45 PM IST

امت شاہ نے بدھ کو یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ تمام چھ مراحل میں مغربی بنگال کے علاوہ کہیں بھی تشدد نہیں ہوا۔ میں مغر بی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ صرف 42 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہیں اور بی جے پی ملک کی تمام ریاستوں میں انتخابات لڑ رہی ہے۔

تشدد کے لئے ترنمول قصوروار :امت شاہ
انہوں نے کہا کہ بنگال میں ہر مرحلے میں تشدد کے واقعات ہوئے۔ دوسری کسی بھی ریاست میں تشدد کے واقعات نہیں ہوئے۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ تشدد ترنمول کر رہی ہے۔‘‘۔شاہ نے دعوی کیا کہ گزشتہ انتخابات میں 282 نشستیں جیتنے والی ان کی پارٹی اس الیکشن میں 300 سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب رہے گی اور مرکز میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔‘‘۔مغربی بنگال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کے غم و غصہ کو وہ دیکھ کر آئے ہیں۔ یہ غصہ ووٹ میں تبدیل ہو جائے گا۔ ممتادیدی نے جیسی صورتحال وہاں بنائی ہے، اسے عوام قبول نہیں کر سکتے۔عوام ان کو ہٹانے کا ذہن بنا چکے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا بی جے پی مغربی بنگال میں بھی 23 سے زیادہ سیٹیں جیتنے جارہی ہے۔
Last Updated : May 15, 2019, 3:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details