اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کا شکار - ترنمول کانگریس

مغربی بنگال میں تبدیلی کی لہر میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما اپنے اعلیٰ رہنماؤں سے اب کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

تبد یلی کی لہر میں ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کا شکار

By

Published : Jul 1, 2019, 5:05 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:25 PM IST


رائے گنج سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اور وزیرمملکت دیباشری چودھری کاکہناہے کہ مغر بی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس توٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں تبدیلی کی لہر میں ترنمول کانگریس کے رہنما پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ممتا بنرجی کے لیے اس سے بڑا جھٹکا کچھ اور نہیں ہوسکتا ہے۔

رکن پارلیمان کے مطابق ترنمول کانگریس میں انتیشار کی ذمہ دار بی جے پی نہیں ہے بلکہ ترنمول کانگریس ہے۔ ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ، کونسلرز اور کارکنان اپنے اعلیٰ رہنماؤں سے ناراض ہو کر ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کوبیٹھے بیھٹائے ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی، کونسلرز اور کارکنان کی حمایت مل رہی ہے۔ ہمارے لیے یہ سب بڑی کامیا بی ہے ۔

دیباشری چودھری کے مطابق 2021 اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت کو نقصان ہونے والا ہے۔ بی جے پی اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے ابھی تیاریاں شروع کردی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں ہم ممتا بنر جی کی پارٹی کو برابری کی تخر دیں گے

Last Updated : Jul 1, 2019, 11:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details