مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کھدردہ تھانے کے تحت سودپور کے بی ٹی روڈ میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کا نگریس کی کونسلر دولا داس کے شوہرنونی گوپال داس پرفائرنگ کردی جس میں وہ شدید طورپرزخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نونی گوپال داس پرصبح سویرے فائرنگ کی گئی ہے۔
فائرنگ میں کونسلرکے شوہرزخمی
سودپورکے بی ٹی روڈ پرصبح سویرےنامعلوم شرپسندوں کی فا ئرنگ میں ترنمول کانگریس کی کونسلرکے شوہرزخمی ہوگئے۔انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔
فائرنگ میں کونسلرکے شوہرزخمی
ان کے ہاتھوں میں گولی لگی ہے۔ پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ذاتی رنجش کے سبب یہ حملہ ہوایاپھر کوئی اورکیس ہے۔کھردہ میونسپلٹی کے چئیرمیں تاپس پال کاکہنا ہے کہ کاروباری رنجش کے سبب گوپال داس پر گولی چلائی گئی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ فا ئرنگ کیس کی تفتیش ہونی چاہئے۔ مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔