سرینگر کی پارمپورہ سبزی منڈی میں غیر معینہ مدت ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تاجروں نے آج ریاستی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
ان کا مطالبہ ہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رشوت ستانی کے غیر قانونی عمل کو گورنر انتظامیہ سنجیدگی سے روک تھام کرے اور ٹریفک پولیس کو باور کیا جائے کہ رشوت خوری سے باز آئے۔
سرینگر جموں قومی شاہراہ: 'رشوت دو، آگے بڑھو' اس دوران تاجروں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور انتطامیہ اور ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تاجر انجمن کے صدر بشیر احمد بشیر نے بتایا کہ ان کا ہڑتال تب تک جاری رہے گا، جب تک سرکار ان کے درپیش مسائل کا ازالہ نہ کرے۔
تاجروں نے مزید کہا کہ ان کے مال بردار گاڑیوں کو روکنے سے بہت نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر فوجی قافلے چلنے کی وجہ سے دو دن کی عائد کی گئی پابندی سے ان کو پہلے سے ہی کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔