اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ٹی ایم سی کا ایک اور ایم ایل اے بی جے پی میں شامل - حکمراں جماعت

پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے بعد مغربی بنگال میں ہارس ٹریڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ایک اور ایم ایل اے اورمتعد کونسلرز بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

ترنمول کا نگریس کا ایک اور ایم ایل اے بی جے پی میں شامل

By

Published : Jun 18, 2019, 7:18 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 7:28 PM IST


بنگاؤں اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے بسواجیت داس سمیت بنگاؤں میونسپلٹی کے 12 کونسلرز دہلی میں منعقدایک تعریب میں کیلاش وجے ورگھیہ کی نگرانی میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنئیر رہنما اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگھیہ اور مغر بی بنگال بی جے پی کے مشہور رہنما مکل رائے بھی موجود تھے۔

بی جے پی میں شامل ہونے والے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے بسواجیت داس نے کہاکہ مغربی بنگال میں بہت جلد سب کچھ بدلنے والا ہے۔لوگوں کے دلوں میں حکمراں جماعت کے لیے نفرت پائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ممتابنرجی کی پالیسی اوررویے کی وجہ سے کارکنان نالاں ہیں۔میرے جیسے کئی لوگ متبادل کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔

کیلاش وجے روگھیہ کاکہنا ہے کہ مغر بی بنگال میں تبدیلی کا آ غاز ہو چکا ہے۔آنے والے دنوں میں نی جانے کتنے ایم ایل اے اور کونسلر ز بی جے پی میں شامل ہوں گے اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ممتادیدی پریشان ہیں۔ وہ اپنے ایم ایل اے ، کونسلرزاور کارکنان کوروک نہیں پارہی ہیں۔

مکل رائے نے کہاکہ ایم ایل اے بسواجیت داس کے بی جے پی میں شامل ہونے سے یہ واضح ہوگیاہے کہ لوگ ممتابنرجی کی حکومت سے اب چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل نواپاڑہ اسمبلی حلقےسے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے سنیل سنگھ اورگارولیامیونسپلٹی کے 12 کونسلرز بی جے پی میں شامل ہو ئے تھے۔

بارکپورپارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے ایم پی ارجن سنگھ نے کہاکہ ایم ایل اے سنیل سنگھ اور گارولیامیونسپلٹی کے12 کونسلرز ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنر جی کی پالسی سے نالاں ہوکر بی جے پی میں شامل ہوںے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مغر بی بنگال میں تبدیلی کا دور شروع ہو چکا ہے۔حکمراں جماعت کے اور کئی رہنما بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ 14 جون کوکنچڑاپاڑہ میں ہونےو الے جلسے میں ممتابنر جی نے عوام خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے اور کونسلرز کو بی جے پی میں شامل نہ ہونے کی نصحیت دی تھی۔

Last Updated : Jun 18, 2019, 7:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details