اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ابھشیک بنرجی کامتنازع بیان

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کے بھتیجے اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کے جے شری رام پر متنازع بیان دینے پر ریاستی بی جے پی چراغ پاہوگئی ہے۔

ابھشیک بنرجی کامتنازع بیان

By

Published : Jun 25, 2019, 6:47 PM IST


جنوبی 24 پر گنہ کے نریندر پور میں عوامی جلسے کو خطاب کر تے ہوئے ڈائمنڈ ہاربر کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال پرُامن ریاست ہے۔

ابھشیک بنرجی کامتنازع بیان

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی جے شری رام کانام لے کرریاست کاپرُامن ماحول بگاڑنے کی کوشش کی تو اسے سسان گھاٹ بھیج دیاجائے گا۔ریاست کے ماحول خراب کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔

ابھیشک بنرجی کے مطابق مغر بی بنگال میں چند افراد ایسے ہیں جو بیرونی لوگوں کی مدد سے ریاست کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔عوام انہیں کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سی پی آ ئی ایم ریاست کے لیے سب سے خطرناک ہے۔سی پی آ ئی ایم اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکے کے دوپہلو ہیں۔پارلیمانی انتخابات میں فرقہ پرست جماعت بی جے پی کو سی پی آ ئی ایم کی مدد سے سیٹیں ملیں ہیں۔

بائیں محاذ کے حامیوں نے مغر بی بنگال کے لوگوں کودھوکہ دیاہے۔بائیں محاذ کی وجہ سے فرقہ پرست جماعت ریاست میں پاوں جمانے میں کامیا ب ہو ئی ہے۔

ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ آئندہ ماہ 21 کویوم شہید کے موقع 2021 اسمبلی انتخاباتی بغل بجے گا۔ہم دیکھنا چا ہتے ہیں کہ کس میں اتنی ہمت ہے جوترنمول کانگریس کی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گا۔

انہوں نے کہاکہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں سی پی آئی ایم کی طرح بی جے پی کابھی صفایا ہوجائے گا۔ہمیں ای وی ایم نہیں بلکہ بیلٹ پیپرچاہئے۔ بیلیٹ پیپر پر انتخابات کراوکردکھ لیں کس کوکتنی سیٹیں ملتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details