اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترنمول کے رہنما نے سینکڑوں لوگوں کی رقم واپس کی - فلاح اسکیموں

سرکاری فلاح اسکیموں کے تحت لیے گیے رشوت کی رقم کو واپس کرنے کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے روپے لوٹانے شروع کردیے ہیں۔

ترنمول کے رہنما نے سینکڑوں لوگوں کی رقم واپس کی

By

Published : Jun 26, 2019, 6:53 PM IST


مغر بی بنگال کے ضلع بیربھرم کے سوری بلاک کے ترنمول کانگریس کے یوتھ صدرنورالاسلام نے 2.25لاکھ روپے لوٹائے ہیں۔انہوں نے 141 لوگوں کورقم واپس کی ہےْ

مقامی میڈیا میں شایع خبر کے مطابق بیر بھوم ضلع سوری بلاک کے ترنمول کانگریس کے صدر نورالاسلام نے مزدوروں سے لیے گئے روپے واپس کردیے ہیں۔

نورالاسلام نے کہا کہ یہ کوئی کٹ منی نہیں ہے بلکہ بڑی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کیلئے جورقم لی گئی تھی اس رقم کوتقسیم کیا گیاہے۔جس کی رقم ہے اسے واپس کرنا کیا غلط کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی نے جو ہدایت دی ہے وہ عوام کی بھلائی کے لیے ہے۔اس پر کوئی سیاست کرتا ہے تواس سے برا انسان اور کوئی نہیںہو سکےا ہے۔اپوزیشن پارٹیاں ریاست کاماحول بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے بلاک صدر کے مطابق سرکاری اسکیموں کے تحت لوگوں کومالی مدد کرنے کے لیے رقم واپس کی جا رہی ہے۔ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔لوگ اپنی رقم واپس پا کر خوش ہیں ۔ وہ کسی سے کوئی شکایت نہیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنر جی کے سرکاری اسکیموں کے تحت لیے گیے رشوت کو ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے،کونسلرزاورکارکنان کوواپسی کرنے کے بیان پر بنگال اسمبلی سے پارلیمنٹ تک کٹ منی کی گونج رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details