مغر بی بنگال کے نو پارلیمانی حلقوں میں عام انتخابات کے ساتویں اور آ خری مر حلے کی پولنگ جا ری ہے۔مختلف مقامات سے سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔
ترنمول کانگریس کی امیدوار رو پڑیں - امیدوار
مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کی امیدوار مالا رائے کو پولنگ مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملنےپر رو پڑیں۔
جنوبی کولکاتا پارلیمانی حلقے میں واقع مودالی کے 72 نمبر پر پولنگ مرکز میں مرکزی فورسز کے جوان نے ترنمول کانگریس کی امیدوار مالا را ئے کوپولنگ مرکز کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔
جوان کی اس حرکت پر ترنمول کانگریس کی امیدوار مالا را ئے مخالفت کرنے کے بجائے رو پڑیں ۔
انہوں نے کہاکہ میں ایک امیدوار ہوں، میں ایک ووٹرز ہوں۔ میں یہاں اپنے لوگوں کو ووٹ دیتے ہوئے دیکھنے کے لیے آئی تھی۔مرکزی فورسز کے جوان نے مجھے پولنگ مرکز کے اندر جانے سے روک دیا اس پر مجھے بے حد افسوس ہے ۔