پولیس کے مطابق پلوامہ قصبے میں نوجوان سڑکوں پر نکلے اور سکیورٹی فورسز پر پھتراؤ کرنا شروع کیا۔ جوابی کارروائی میں فوج نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ اور آنسو گیس کےگولے داغے۔جھڑپوں میں 3 نوجوان پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
جھڑپ میں تین نوجوان زخمی
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں تین نوجوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
جھڑپ میں تین نوجوان زخمی
زخمی نوجوانوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ان کی شناخت چاٹہ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے عاصف احمد اور عادل عاصف راجوری کے تنویر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
اس دوران حکام نے ضلع کے دونوں کالجز میں کلاس ورک معطل رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی ضلع شوپیاں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد پلوامہ اور شوپیاں میں ہڑتال ہے۔
Last Updated : Jun 24, 2019, 3:06 PM IST