اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'پانچ ہزار نوجوان جنگلات میں پناہ لینے پر مجبور' - لوک سبھا

دارجلنگ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان راجوبشٹ نے آج لوک سبھا میں آج الزام لگایا گیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کے اشارے پر پولیس شہریوں کے ساتھ وحشیانہ طریقےسے پیش آرہی ہے اور وہاں کے پانچ ہزار سے زیادہ نوجوان پولیس کے ڈر کی وجہ سے جنگلات میں چھپے ہوئےہیں۔

'پانچ ہزار نوجوان جنگلات میں پناہ لینے پر مجبور'

By

Published : Jul 1, 2019, 5:27 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:27 PM IST


بھارتیہ جنتا پارٹی کے دارجلنگ کے رکن پارلیمان راجو بشٹ نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھایا اور الزام لگایا کہ ان کے پارلیمانی حلقے میں پولیس شہریوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔

پولیس کے ظلم سے نوجوان ،خواتین اور بچے پریشان ہیں اور مغربی بنگال کی ترنمول حکومت مقامی شہریوں کی نہیں سن رہی ہے۔پولیس وحشیانہ طریقے سے پیش آرہی ہے اور لوگوں کو فرضی الزامات میں پھسا کر جیلوں میں بند کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے ڈر کی وجہ سے دارجلنگ کی خوبصورت وادیوں میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔دارجلنگ کے پانچ ہزار سے زیادہ نوجوان جنگلات میں چھپے ہوئے ہیں۔پولیس ان کو فرضی معاملوں میں پھسانا چاہتی ہے۔

انہوں نے دو دن پہلے کے ایک واقعہ کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک 80سال کے بزرگ کے ساتھ پولیس بے رحمی سے پیش آئی اور اس کی سرعام پٹائی کردی۔

مسٹ بشٹ نے کہا کہ مٖغربی بنگال کی پولیس دارجلنگ کے لوگوں پر ظلم کررہی ہے۔انہوں نے اسے نازک صورت حال بتایا اور کہا کہ پولیس کے ذریعہ کئے جانے والے مظالم کی جانچ کےلئے ایک کمیٹی تشکیل کی جانی چاہئے۔

Last Updated : Jul 1, 2019, 11:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details