اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'غیر اعلانیہ ایمرجنسی' نافذ ہے کیا؟

کانگریس نے آسام کے تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہ چکے ترون گگوئی کو دہلی میں واقع آسام ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا۔ اس معاملے پر کانگریس نے مودی حکومت کی زبردست نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے 'غیر اعلانیہ ایمرجنسی' قرار دیا ہے۔

'غیر اعلانیہ ایمرجنسی' نافذ ہے کیا؟

By

Published : Jun 28, 2019, 9:15 PM IST

Updated : Jun 28, 2019, 9:24 PM IST


رپن بہرا، صدر آسام پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا 'یہ ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے۔ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور پریس کی آزادی کو کچلا جارہا ہے۔ ہم اس بات کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں'۔

انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ 'ترون گگوئی دو دن اپنے کمرے میں ہی رہے، اسی دوران رزیڈینٹ کمشنر نے صحافیوں کو گگوئی کا انٹروئو لینے کی اجازت نہیں دی۔ ایسا ایک رزیڈینٹ کمشنر کیسے کر سکتا ہے؟'۔

انہوں نے کہا کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پھر خواہ وہ حکومت کی حمایت کرتا ہو یا اس کی مخالفت۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد گگوئی نے آسام ہاؤس کے نزدیک واقع سڑک پر پریس کانفرنس کیا۔

'غیر اعلانیہ ایمرجنسی' نافذ ہے کیا؟
Last Updated : Jun 28, 2019, 9:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details