ریاست جموں و کشمیر میں ہزاروں خانہ بدوش ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کے دفتر کے باہر انتظار کر رہے ہیں، روزانہ سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود انہیں شام کے وقت خالی ہاتھ لوٹنا پڑرہا ہے۔
گجر طبقے کے نورالدین کا کہنا ہے کہ ہم رمضان میں روزے کی حالت دن بھر ڈی سی آفس کے باہر کھڑے رہتے ہیں لیکن ہمیں کشمیر جانے کے لیے اجازت نامہ نہیں ملتا، ہم نے کشمیر جانے کی پوری تیاری کرلی ہے، اور ٹرک ڈرائیورز کو بھی کرایہ وغیرہ دے دیا ہے۔