آرایس ایس اورسی پی آئی ایم میں کوئی فرق نہیں:ابھیشک بنرجی - سی پی آئی ایم
ترنمول کانگریس کے اہم رہنماوؤں میں سے ایک ابھیشک بنرجی نے کہاکہ آرایس ایس اورسی پی آئی ایم کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ایک ہی سکے کے دوپہلوہیں۔
مغر بی بنگال کے مشرقی مدنی پورپارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوارمانس بھوئنا کی حمایت میں انتخابی جلسے کوخطاب کیا۔
مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کے گھتیجے ابھیشک بنرجی نے اپوزیشن پارٹیوں کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئیے کہاکہ آرایس ایس اور سی پی ایم کے حامیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ آرایس ایس کی وجہ سے سی پی آئی ایم زندہ ہے۔سی پی آئی ایم کو ووٹ دینے کا مطلب بی جے پی کوووٹ دیناہے۔ان دونوں پارٹیوں سے عام لوگوں کوخطرہ ہے۔
ابھیشک بنرجی نے مزیدکہاکہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ریندرمودی جیسا شخص نہیں دکھاجوفوج کے نام پرووٹ مانگتاہو۔انہیں اقتدارکے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہئے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں۔
ابھیشک بنرجی کے نریندرمودی کی حکومت ہوچکی ہے۔ان کی غلط پالیسی کی وجہ سے جموں کشمیرکے حالات خراب ہو ئے ہیں۔