اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکہ نے وینزویلا کی تیل کمپنیوں اور نو بحری جہاز پر پابندی لگائی - وینزویلا

امریکہ نے وینزویلا اور کیوبا پر دباؤ بنانے کے لیے دونوں ممالک کی چار تیل کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے وینزویلا کی تیل کمپنیوں اور نو بحری جہاز پر پابندی لگائی

By

Published : Apr 13, 2019, 3:25 PM IST

امریکہ کے وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا 'وینزویلا کے آئل فیلڈ میں کام کرنے والی چار کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ جن میں سے کچھ کے ذریعے وینزویلا سے کیوبا تک تیل پہنچایا جاتا تھا'۔

یاد رہے کہ امریکہ وینزویلا کے اپوزیشن رہنما جوآن گوائیڈو کی حمایت کررہا ہے اور اسی کے تحت وہ وینزویلا حکومت کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور سفارتی دباؤ کی پالیسی اپنا رہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 23 جنوری کو گوائیڈو کو وینزویلا کے 'عبوری صدر' کے طور پر تسلیم کرلیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details