اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کانگریس ورکنگ کمیٹی انتخابات کے نتائج کا جا ئزہ لے گی - انتخابات

دارالحکومت دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی ہفتہ کے روز اجلاس منعقد کرے گی جس میں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر غور و خوض کیا جائے گا۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی انتخابات کے نتائج کا جا ئزہ لے گی

By

Published : May 24, 2019, 10:37 PM IST

کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ہوگی۔ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی کی شکست کے اسباب پر غور و خوض کیا جائے گا۔ میٹنگ میں ترقی پسند اتحاد کی سربراہ سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، سینئر لیڈر اے کے انٹنی اور کئی اہم لیڈر شکست کے اسباب اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اپنے خیالات رکھیں گے۔
کانگریس کو مسلسل دوسری مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس بار پارٹی کو 52سیٹوں پر جیت ملی جو گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ملی جیت سے محض آٹھ زیادہ ہیں۔ پچھلی بار لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر کو اپوزیشن کے لیڈر کا درجہ نہیں مل سکا تھا کیونکہ اس کے لئے پارٹی کے پا س ایون کی مجموعی تعداد کے دس فیصد اراکین ہونے لازمی ہیں۔ اس بار بھی پارٹی کے پاس یہ درجہ پانے کے لئے دو اراکین کم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details