اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تلگو اداکار رام پر جرمانہ - تلگو فلم کی شوٹنگ

حیدرآباد کے تاریخی مقام چارمینار کے پاس ایک تلگو فلم کی شوٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے پر ادکار رام پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

hyderabad

By

Published : Jun 25, 2019, 5:41 PM IST

فلم کے ایک منظر کی شوٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے پر پولیس کی جانب سے جرمانہ عائد کئے جانے کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکار رام نے کہاکہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے وقفہ میں سگریٹ نوشی نہیں کی تھی بلکہ فلم کے ایک منظر کے دوران سگریٹ نوشی کی تھی جو فلم کا ایک حصہ تھی۔
یہ شوٹنگ حیدرآباد کی تاریخی عمارت چارمینار کے قریب ہوئی تھی۔پولیس نے اس علاقہ کو نو اسموکنگ زون قرار دیا ہے اور یہاں پر سگریٹ نوشی پر جرمانہ کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے معاملہ بھی درج کیاجاتا ہے۔پولیس نے اداکار کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا اور ان پردو سو روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔اداکار نے جرمانہ کی رقم اداکردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details