ہرتالے کی چابی بنانے والے اپنی قسمت کی چابی نہیں بنا سکے! - مکان
مکان ہو یا دوکان یا پھر سواری ہو یا تجوری ان کی حفاظت کی بات آئے تو ذہن تالے کی طرف جاتا ہے، کیونکہ تالا ان تمام چیزوں کی حفاظت کرتا ہے۔ چند برس قبل تالے کی بہت اہمیت ہوا کرتی تھی، لیکن ٹیکنالوجی کی ترقی سے اب ان کی جگہ آٹو میٹک لاک نے لے لی ہے۔
ہر تالے کی چابی بنانے والے اپنی قسمت کی چابی نہیں بنا سکے، متعلقہ تصویر
شہر حیدرآباد میں چابی بنانے والے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ کاروبار کےعروج میں یومیہ دو تا تین ہزار کمانے والے ان افراد کی آمدنی بمشکل یومیہ 150 تا 200 روپے ہے۔