اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سی آئی سی اے میں مختلف سربراہان مملکت کی شرکت - سربراہان کی شرکت

ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (سی آئی سی اے) اجلاس میں مختلف سربراہان مملکت کی آمد شروع ہوچکی ہے۔ جن میں چینی صدر شی جنپنگ، روسی صدر ولادیمیر پوتن، ترک صدر رجب طیب اردوگان، ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر شامل ہیں۔

سی آئی سی اے میں مختلف سربراہان کی شرکت، متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 15, 2019, 1:57 PM IST

یہ اجلاس تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ اس تنظیم کا پانچواں اجلاس ہے۔

سی آئی سی اے میں مختلف سربراہان کی شرکت، متعلقہ ویڈیو

یہ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ایشیا میں آپسی تعاون، استحکام اور سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

اس اجلاس میں بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کر رہے ہیں۔ وہ مختلف ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم کا سربراہی اجلاس ہر چاربرس میں ایک بار اور وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر دو برس میں ایک بار منعقد ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details