سبھندوادھکاری کی بی جے پی کارکنان کو دھمکی - بی جے پی
مغر بی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ سبھندو ادھکاری نے متنازع بیان کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ 23 مئی کے بعد بی جے پی کارکنان کے ساتھ کیا کرنا ہے مجھے اچھی طرح سے معلوم ہے۔
سبھندوادھکاری کاکہناہے کہ عام انتخابات کے دوران بی جے پی کے کارکنان نے
عام لوگوں تشدد کاشکار بنایا ہے انہیں کسی بھی قیمت پربخشانہیں جائے گا۔انہیں سبق سکھایاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ 23 مئی کادن بی جے پی کے خاتمے کا دن ہوگااور25 مئی کومغر بی بنگال سے بی جے پی کے حامیوں کےخلاف صفائی مہم چلائی جائے گی۔
مہم میں جولوگ بی جے پی کوچھوڑکر ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے ان کااستقبال کیاجائے گااور جولوگاایسا نہیں کریں گے ان کے ساتھ کیا کرنا ہے وہ مجھے اچھی طرح سے معلوم ہے۔