اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سشما نے بشیر بدر کا شعرکیوں استعمال کیا؟ - وزیرداخلہ

ممتا بنرجی کے مودی سے متعلق بیان بازی پر وزیرخارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا پر شعر وشاعری کے ذریعہ سخت جواب دیتے ہوئے کہاکہ ممتادیدی اپنی تمام حدیں پار کرچکی ہیں۔

ممتا کے لیے ششما نے بشیر بدر کا شعرکیوں استعمال کیا؟

By

Published : May 8, 2019, 4:30 PM IST

سشما سوراج نے کہاکہ ممتا دیدی نے نریندر مودی کے خلاف جوبیان دیا ہے اس سے ان کی ذہنیت کا پتہ چلتاہے۔وہ(ممتا بنرجی)ایک ریاست کی وزیراعلیٰ ہیں اور نریندر مودی پورے ملک کاوزیراعظم ہیں ۔ ممتا دیدی کو اس بات کاخیال رکھنا چاہیے تھا۔ وہ جذبات میں آ کر تمام حدیں پار کرگئیں۔
سشما سوراج نے ٹوئٹ کے ذرئعہ ممتا بنرجی پر تنقید کر تے ہوئے کہاکہ ممتا جی آ ج آپ نے تمام حدیں پارکردی۔آپ ایک ریاست کی وزیراعلیٰ ہیں اورمودی جی پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔ کل آپ کو ان سے بات کرنی ہوگی۔ آپ کے لیے بشیر بدر کاایک شعرسوشل میڈیا پرشئیر کر رہی ہوں۔
دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے
جب کبھی ہم دوست ہوجائیں تو شرمندہ نہ ہوں
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی جلسے کے دوران مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو رنگداری کہاتھا۔ مودی کو جواب دیتے ہوئے ممتا بنر جی نے کہاتھا کہ اگر میں رنگدار ہوں توسینکٹروں معصوم لوگوں کے آپ قاتل ہیں۔آپ فسادی ہیں۔ آپ صرف فسادکرانا جانتے ہیں۔
ممتابنرجی نے انتخابی جلسے کے دوران جمہوریت کامودی کے منہ پرزوردار طماچہ کہاتھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details