اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پرینکا شرما کی ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی - عرضی

مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کی تصویرسے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار بی جے پی خاتون ونگ کی رہنما کی ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔

پرینکا شرما کی ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی

By

Published : May 13, 2019, 2:26 PM IST

پرینکا شرما کی ضمانت سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ میں کل سماعت ہو گی۔
بی جے پی ذرائع کے مطابق پرینکاشرما کی ضمانت کے لیے پریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔دوسنئیر وکلاءاندرابنرجی اور سنجیوکھنہ بی جے پی کی رہنما پرینکا شرما کامقدمہ لڑیں گے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پرینکا شرما کوکل سپریم کورٹ سے ضمانت مل جائے گی۔
واجح رہے کہ گزشتہ روز ضلع ہاوڑہ کی رہنے والی بی جے پی خاتون ونگ کی رہنما پرینکا شرمانے ممتا بنرجی کی تصویر کو چھیڑ چھاڑ کرکے سوشل میڈیا میں شئیر کردی تھی۔
ضلع ہاوڑہ کے ترنمول کانگریس کے رہنمانے نے پرینکا شرما کے خلاف داس نگر تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے بی جے پی خاتون ونگ کی رہنما کو وزیر اعلیٰ کی شیبہ خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاتھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details