اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گیا: گرمی کی شدت، اسکولز میں تعطیل کی ہدایت - بہار میں گرمی کی چھٹی کی ہدایت

شدید گرمی مسلسل اضافے کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے اسکولز کو چھٹی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بہار میں گرمی کی چھٹی کی ہدایت

By

Published : May 9, 2019, 3:33 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اسی ضمن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو تعطیل کی ہدایت دی ہے۔

بہار میں گرمی کی چھٹی کی ہدایت

واضح رہے کہ گیا میں 11 مئی سے 29 مئی تک پہلی جماعت سے آٹھویں تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں تعطیل رہے گی۔

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بدھ کی شام سکولز کے لیے یہ ہدایت جاری کیں، جبکہ گرمی کی تعطیل کے بعد 30 مئی سے دوبارہ اسکول کھلیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گیا میں شدید گرمی اور لو چل رہی ہے، گزشتہ چار روز سے گرمی کی شدت میں لگاتار اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے سبھی بلاک کے ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ پرائمری اور مڈل سکولز کے پرنسپل کو ہدایت دی ہے کہ 11 مئی سے تعطیل کو یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details