اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

طالبہ کی مشتبہ حالت میں موت - خودکشی

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے معروف جی ڈی برلا اسکول کے بیت الخلاء میں ایک طالبہ مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ اس کے ہاتھ کی کلائی کٹی ہوئی تھی اور چہرا پلاسٹک کے تھیلے سے بند تھا۔

طالبہ کی مشتبہ حالت میں موت

By

Published : Jun 22, 2019, 12:59 AM IST

Updated : Jun 22, 2019, 1:42 AM IST

جی ڈی برلا اسکول کا تعلق معروف برلا صنعتی گھرانے سے ہے۔ چند برس پہلے بھی ایک چھوٹی بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے معاملے کی وجہ سے یہ اسکول سرخیوں میں تھا۔

طالبہ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

کولکاتا پولیس کے اعلیٰ افسر اور فورینسک ٹیم اس واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے واقعہ پر پہنچی اور وہاں موجود شواہد کو جمع کیا۔

طالبہ کی لاش اسکول کے باتھروم سے برآمد کی گئی جس کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ لاش کے پاس سے خون آلود بلیڈ، چہرے سے لپٹا ہوا پلاسٹک کا تھیلا اور ایک خودکشی نوٹ برآمد کیا گیا اور اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

کولکاتا پولیس کے جوائنٹ پولیس کمشنر مرلی دھر شرما نے کہا کہ 'ہمیں موقع پر سے ایک خودکشی نوٹ ملا ہے جس کی تحریر طالبہ کی تحریر سے مشابہت رکھتی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس نوٹ کے مطابق طالبہ ذہنی دباؤ سے گزر رہی تھی اور گذشتہ تین مہینے سے وہ سو نہیں پا رہی تھی نیز جہاں سے طالبہ کی لاش ملی ہے، وہاں دیوار پر 'آئی کوئٹ' (الوداع) درج تھا۔'

ڈاکٹرز کے مطابق طالبہ کی کلائی پر گہرا زخم پایا گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کی کلائی کے زخم کی نوعیت سے پتہ چلتا ہے کہ زخم خود کار ہے اور مزید جانکاری پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والی طالبہ ذہین تھی اور وہ اپنے کلاس میں اول مقام پر تھی لہذا جب کافی دیر کے بعد وہ باتھروم سے واپس نہیں آئی تو اسکول کی ٹیچرز کو تشویش ہوئی۔

Last Updated : Jun 22, 2019, 1:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details